vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کے 3 اہلکار دھماکے میں جاں بحق

0

لاس اینجلس(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کے تین اہلکار مشق کے دوران دھماکے میں جاں بحق ہو گئے۔

حکام کے مطابق، واقعہ سٹی ٹیرس کے علاقے میں واقع بسکیلوز ٹریننگ فیسلٹی میں پیش آیا، جو محکمہ شیرف کے خصوصی یونٹس اور بم اسکواڈ کا مرکز ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، دھماکہ صبح 7 بج کر 30 منٹ پر اس وقت ہوا جب ایک ایسا دھماکہ خیز آلہ جو کسی گزشتہ کارروائی کے دوران برآمد کیا گیا تھا اور بظاہر غیر مؤثر سمجھا جا رہا تھا، اچانک پھٹ گیا۔ واقعے میں تین اہلکار جاں بحق ہوگے۔ شیرف رابرٹ لونا نے تصدیق کی کہ جاں بحق اہلکار محکمہ کے آتشزدگی اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق یونٹ سے وابستہ تھے۔ ان کی مجموعی سروس 74 برس پر محیط تھی۔ لونا نے انہیں “ہیرو” قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سانحہ 1857 کے بعد محکمہ کا بدترین جانی نقصان ہے۔ وفاقی اور مقامی ایجنسیاں، بشمول ایف بی آئی اور اے ٹی ایف، تحقیقات میں مصروف ہیں۔ کیلیفورنیا کے گورنر، لاس اینجلس کی میئر، اور کاؤنٹی سپروائزرز نے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.