vosa.tv
Voice of South Asia!

 وفاقی حکومت سے عملی تعاون اولین ترجیح ہے، ایرک ایڈمز

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ وہ شخصیات نہیں، پالیسیوں کو ترجیح دیتے ہیں اور وفاقی حکومت سے عملی تعاون ہی ان کی ترجیح ہے، خواہ وہ کسی بھی پارٹی کی ہو۔

یہ بات ایڈمز نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہی جہاں انہوں نے نائٹ لائف کی بحالی، ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے اور سوشلسٹ پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اپنی انتظامیہ کی کارکردگی کا دفاع کیا۔ ایڈمز نے کہا کہ نائٹ لائف نہ صرف شہر کی ثقافت بلکہ معیشت کا بھی اہم ستون ہے، جو سالانہ 30 ارب ڈالر کی آمدنی دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی بورڈز پر نائٹ لائف مخالف اثرات تشویشناک ہیں، حالانکہ ہزاروں لوگ اسی صنعت سے روزگار حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے ہاؤسنگ بحران کو اپنی انتظامیہ کی ترجیح قرار دیا اور بتایا کہ 25 ارب ڈالر کے ہاؤسنگ منصوبے کے تحت تاریخی سطح پر یونٹس کی تعمیر جاری ہے۔ ان کے مطابق، پہلی بار NYCHA کو بھی اس پلان میں شامل کیا گیا ہے، اور ہر ضلع میں نئی تعمیرات یقینی بنائی جا رہی ہیں۔ سوشلسٹ سیاست پر بات کرتے ہوئے ایڈمز نے کہا کہ وہ مساوات کے حامی ہیں مگر کاروبار دشمن پالیسیوں کو شہری مفاد کے خلاف سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیر افراد شہر کے ثقافتی اداروں اور ٹیکس نظام کا بڑا سہارا ہیں اور انہیں دشمن کے طور پر پیش کرنا ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.