vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا:چرچ میں فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق، متعدد زخمی

0

کینٹکی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لیکسنگٹن میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو خواتین جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق، فائرنگ کا پہلا واقعہ صبح 11 بج کر 36 منٹ پر لیکسنگٹن کے بلیو گراس ایئرپورٹ کے قریب ٹرمینل ڈرائیو پر پیش آیا، جہاں ایک مشتبہ شخص نے کینٹکی اسٹیٹ پولیس کے ٹروپر پر گولی چلائی۔ اس کے بعد ملزم نے رچمنڈ روڈ بیپٹسٹ چرچ میں داخل ہو کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چار افراد کو گولیاں لگیں۔ دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ دو مرد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ریاستی پولیس اور لیکسنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چرچ کو گھیرے میں لے کر مشتبہ شخص کو ہلاک کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے کی سڑکیں عارضی طور پر بند کر دی گئیں اور سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر موجود رہے۔ کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افسوسناک اور پر تشدد واقعہ ہے۔ انہوں نے متاثرین کے لیے دعا کی اپیل کی اور پولیس کی بروقت کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.