vosa.tv
Voice of South Asia!

اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لاہور منتقل

0

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش اہلخانہ نے وصول کرلی، جس کے بعد وہ مرحومہ کی میت لیکر لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ حمیرااصغر کی میت کراچی سے لاہور پہنچادی گئی، اداکارہ کی نماز جنازہ گرین ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ گذشتہ روز اداکارہ وماڈل کے بہنوئی اور بھائی نے گزشتہ رات کراچی سے میت وصول کی اور میت لے کر کراچی سے لاہور روانہ ہوئے، حمیرا کی میت ایمبولینس کے ذریعے روانہ کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے واقعےکی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے اور مستقبل میں ممکنہ قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حمیرا کے بھائی کے بلڈ سیمپل لے لیے، جبکہ دونوں بہن بھائی کا ڈی این اے سیمپل بھی میچ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی، وہ گزشتہ 7 سال سے اس کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں، اداکارہ 2018ء میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق خاتون فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، 2018ء میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا اور وہ 2024ء سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں مالک مکان نے کیس کیا تھا، بیلف آیا تو دروازہ بند تھا، دروازہ نہ کھلنے پر توڑا گیا تو کمرے میں زمین پر خاتون کی لاش پڑی تھی۔ لاش انتہائی گل سڑی حالت میں تھی، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کی وفات ممکنہ طور پر اکتوبر 2024ء میں ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.