کوئینز(ویب ڈیسک) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ اور میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کی گاڑیوں کے درمیان کوئینز-مڈ ٹاؤن ٹنل میں تصادم ہو گیا۔ حادثے میں دو پولیس افسران زخمی ہو گئے۔
یہ حادثہ کوئینز-مڈ ٹاؤن ٹنل کے اندر پیش آیا، جب دونوں گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کی گاڑی الٹ گئی، جبکہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کرُوئر کو پیچھے سے نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق، حادثے میں زخمی ہونے والے افسران کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ مقامی حکام نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، لیکن ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ تصادم کی وجہ کیا تھی۔ ٹنل میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، لیکن بعد ازاں ٹنل کو کھول دیا گیا ہے۔