vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹائمز اسکوائر بال ڈراپ کی تقریب کے لیے سیکیورٹی انتظامات میں اضافہ

0

نیویارک(ویب ڈیسک) پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ٹائمز اسکوائر بال ڈراپ کی تقریب کے لیے سیکیورٹی انتظامات میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سال نو کے جشن کی اہمیت اور اس میں ہزاروں افراد کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس میں میٹل ڈیٹیکٹرز، ڈرون مانیٹرنگ، اور سنیپر ٹیمز شامل ہوں گی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کا مقصد ٹائمز اسکوائر کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کے لیے تمام ممکنہ خطرات سے نمٹنا ہے اور عوام کو اس بات کا یقین دلایا گیا ہے کہ تمام سیکیورٹی پروٹوکول کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.