
نیویارک سب ویز پر نیشنل گارڈ کے 250دستے تعینات کرنے کا اعلان
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک کے سب ویز پر جرائم کی روک تھام چیلنج بنی ہوئی ہے۔لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے گورنر نیویارک نے بڑا اعلان کیا ہے۔گورنر کیتھی ہوکل نے کہاکہ کیمرے اب ہر سب وے کار پر موجود ہیں، نظام میں مکمل کوریج شیڈول سے پہلے پہنچ رہی ہے۔ گورنر نے اعلان کیا کہ تعطیلات کے دوران نیشنل گارڈ کے 250 اضافی ارکان سب وے سسٹم پر گشت کریں گے۔اس سے سب وے کے داخلی راستوں پر تعینات نیشنل گارڈ کے ارکان کی تعداد1ہزار ہوجائے گی۔نیشنل گارڈ کو تعینات کرنے کا مقصد جرائم کی روک تھام ہے ۔گورنر اور ایم ٹی اے کے چیئرمین کا اصرار ہے کہ وہ ٹرانزٹ سسٹم میں جرائم کے سدباب کے لیے کام کررہے ہیں۔ہوکل نے کہا کہ یہ کسی مخصوص جرم کا ردعمل نہیں ہے۔ ہم کوئی ایسا رجحان نہیں دیکھ رہے ہیں جو تشویشناک ہو لیکن یہ ایک ایسی حکمت عملی کو جاری رکھنے کے بارے میں ہے جس نے اس کی کامیابی کو ثابت کیا ہے اور اسے مزید لوگوں کی حفاظت کے لیے پھیلانا ہے۔