vosa.tv
Voice of South Asia!

سرمایہ داری کے نظام کو مزید شفاف بنانے کا بل متعارف

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی سینیٹر الزبتھ وارن نے ایک نیا بل متعارف کروایا ہے جس کا مقصد سرمایہ داری کے نظام کو زیادہ شفاف بنانا ہے۔

 الزبتھ کے مطابق اس بل میں بڑی کارپوریشنز اور مالیاتی اداروں کے طرز عمل کو بہتر بنانے کے لیے سخت ضوابط کا نفاذ شامل ہے تاکہ عام شہریوں کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔ بل میں کارپوریٹ شفافیت، محنت کشوں کے حقوق، اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے اصلاحات کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے تحت بڑی کمپنیوں کو اپنے شیئر ہولڈرز، ملازمین، اور ماحولیاتی اثرات کے بارے میں مزید ذمہ داری لینا ہوگی۔ وارن نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ نظام عام شہریوں کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف کارپوریٹ منافع پر مرکوز ہے۔ یہ بل پہلے ہی سیاسی بحث کا مرکز بن گیا ہے جہاں ڈیموکریٹس نے اسے متوسط طبقے کے تحفظ کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے وہیں ریپبلکنز نے اسے کاروباری ترقی کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ وارن کا ماننا ہے کہ یہ بل معیشت میں توازن اور انصاف کو فروغ دے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.