vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو جرسی میں فائرنگ کا واقعہ، فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ایک ہلاک، کئی زخمی

0

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے میں واقع ریسٹورنٹ میں ہفتے کی رات فائرنگ کے واقعے میں کم از کم چھ افراد کو گولیاں مار دی گئیں، جن میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ رات تقریباً 8 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا جب چند نقاب پوش افراد ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق اچانک گولیوں کی آواز سے خوف و ہراس پھیل گیا اور درجنوں افراد جان بچانے کے لیے بھاگنے لگے، جبکہ کچھ ملازمین اندر ہی پھنسے رہے۔امدادی اداروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، تاہم ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں لیکن اب تک کسی ملزم کی گرفتاری یا حملے کی وجہ کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔یہ واقعہ رواں سال امریکا میں ہونے والی 100ویں بڑے پیمانے کی فائرنگ قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.