vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران جنگ کے اثرات، امریکا میں سستا پیٹرول قبائلی علاقوں میں دستیاب

0

امریکا میں ایران جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں کے درمیان قبائلی علاقوں میں قائم پٹرول پمپس شہریوں کے لیے بڑی سہولت بن گئے ہیں، جہاں ایندھن دیگر مقامات کے مقابلے میں نمایاں طور پر سستا دستیاب ہے۔ 

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق واشنگٹن، کیلیفورنیا، نیو میکسیکو اور نیویارک سمیت کئی ریاستوں میں قبائلی ملکیت کے سینکڑوں پٹرول اسٹیشنز موجود ہیں جہاں قیمتیں عام مارکیٹ سے 50 سے 75 سینٹ فی گیلن تک کم ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی بڑی وجہ ریاستی فیول ٹیکس سے استثنا ہے، جس کے باعث یہ اسٹیشنز سستا ایندھن فراہم کرنے میں کامیاب ہیں۔ادھر ایران جنگ کے آغاز کے بعد امریکا میں پیٹرول کی اوسط قیمت میں ایک ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں یہ قیمت 5 ڈالر فی گیلن سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر عالمی کشیدگی برقرار رہی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔قبائلی پٹرول پمپس نہ صرف سستا ایندھن فراہم کر رہے ہیں بلکہ ان سے حاصل ہونے والی آمدنی مقامی کمیونٹیز کی ترقی پر بھی خرچ کی جا رہی ہے، جس میں سڑکوں کی تعمیر، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات شامل ہیں۔ اس طرح یہ پمپس شہریوں کے لیے معاشی ریلیف کے ساتھ ساتھ مقامی ترقی کا بھی اہم ذریعہ بن گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.