vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:لٹل پاکستان پر آتشزدگی کے متاثرین دکانداروں کے لیے بڑی امداد کا اعلان

0

نیویارک میں لٹل پاکستان  کونی آئی لینڈ ایونیو پر عید الفطر سے ایک روز قبل خوفناک آتشزدگی  کے  متاثرین میں شامل 7 دکانداروں کو اسلامک ریلیف یو ایس اے  نے 1 لاکھ 28 اٹھائیس ہزارڈالر کی امداد دینے کا اعلان کردیا۔

بروکلین کے علاقے  کونی آئی لینڈ ایونیو پر عید الفطر سے محض ایک روز قبل آتشزدگی کا افسوس ناک واقعہ جس میں ایک  پاکستانی ریسٹورانٹ  سمیت  7 دکانیں  جل کر خاکستر ہوگئیں۔ واقعے کے  تین ہفتوں بعد اسلامی ریلیف یو ایس اے  نے جائے حادثہ پر اسمال بزنس سروسز کے کمشنر کینی مِنایا  کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ  متاثرین کوامداد کی مد میں 1 لاکھ 28 ہزا ر ڈالر کی رقم  ادا کی جائے گی، اس امداد رقم سے ہر متاثرہ دکاندار کو 18 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

پریس  کانفرنس میں  کونسل ممبر  ریٹا جوزف ،سماجی  تنظیم کوپو کے سربرا ہ محمد رضوی اورشہری حکومت کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ان کا کہنا تھا عید کے لیے سب کی تمام تر تیاریاں مکمل تھیں کہ اچانک سے  یہ حادثہ ہوگیا   لیکن  ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ  اس مشکل وقت میں سب اکھٹے رہے اور متاثرین کا ساتھ دیا۔اس موقع پر پاکستانی ریسٹورانٹ کے مالک اویس بٹ اور دیگر متاثرہ دکانداروں نے اسلامک ریلیف یو ایس اے اور اسمال  بزنس سروسز سے کاروبار دوبارہ  شروع کرنے میں مدد کی فراہمی پر اظہارِ تشکر کیا۔

واضح رہے کہ امدادی رقم میں 1 لاکھ ڈالر کی مرچنت گرانٹ بھی شامل ہے جو کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کو دی   جارہی ہے  تاکہ  متاثرین  جلد ازجلد اپنا کاروبار شروع کرسکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.