vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں امیگریشن مراکز کا منصوبہ، عوامی مخالفت شدت اختیار کرگئی

0

امریکا کے مختلف شہروں میں وفاقی حکومت کے زیرِ اہتمام گوداموں کو امیگرینٹس کے لیے حراستی مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر سخت مخالفت سامنے آئی ہے۔ 

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی حکام نے ہزاروں تارکین وطن کو رکھنے کے لیے گوداموں کو حراستی مراکز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا، جس پر اب تک ایک ارب ڈالر سے زائد خرچ کیے جا چکے ہیں۔ تاہم نئے سیکریٹری مارک وین مولن نے اس منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے مزید خریداری کا عمل عارضی طور پر روک دیا ہے۔امریکا کی مختلف ریاستوں جیسے ایریزونا، جارجیا، میری لینڈ اور ٹیکساس میں اس منصوبے کو شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ کئی مقامات پر مقامی حکومتوں کو پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، جبکہ بعض شہروں نے پانی اور سیوریج جیسے بنیادی وسائل پر دباؤ کے خدشے کے باعث قانونی کارروائیاں بھی شروع کر دی ہیں۔کئی ریاستوں میں عوامی دباؤ کے نتیجے میں گودام مالکان نے وفاقی حکومت کے ساتھ معاہدے ختم کر دیے، جبکہ کچھ علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔ ماہرین کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں افراد کو رکھنے سے مقامی انفراسٹرکچر، سیکیورٹی اور وسائل پر شدید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.