vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں اہم تقرریاں، میئر ممدانی نے نئی ٹیم نامزد کر دی

0

امریکی شہر نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے شہری حکومت کے مختلف اہم اداروں میں نئی تقرریوں اور ایک اہم نامزدگی کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد انتظامی کارکردگی اور شفافیت کو مزید بہتر بنانا ہے۔

میئر نے ایریچ بلال کو پبلک ڈیزائن کمیشن کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر، عاصم رحمان کو بزنس انٹیگریٹی کمیشن کا چیئرمین اور کمشنر جبکہ احمر قادر کو میئر آفس آف پنشنز اینڈ انویسٹمنٹس کا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ لیزا کرسویج کو لینڈ مارکس پریزرویشن کمیشن کی چیئر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ نئی ٹیم مختلف شعبوں میں تجربہ رکھتی ہے اور شہر کو مزید منصفانہ اور قابلِ رہائش بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقرریاں عوامی خدمت، شفافیت اور احتساب کے اصولوں کو مضبوط بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ ان میں سے بعض تقرریوں، خصوصاً لینڈ مارکس پریزرویشن کمیشن کے چیئر کی منظوری کے لیے سٹی کونسل کی توثیق درکار ہوگی، جس کے بعد یہ تقرریاں باضابطہ طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.