vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں ٹرک حادثہ کیس، پاکستانی شہری گرفتار

0

امریکا میں ایک مہلک ٹرک حادثے کے مقدمے میں ملوث پاکستانی نژاد شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) کی مدد سے عمل میں آئی۔رپورٹ کے مطابق ملزم داؤد حسین پر الزام ہے کہ اس نے 2023 میں پنسلوانیا کی ایک شاہراہ پر غلط سمت میں ٹرک چلاتے ہوئے حادثہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک امریکی شہری ہنڈری تماریز نونیز ہلاک ہو گئے، جو دو بچوں کے والد تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ یو ایس سی آئی ایس کے اسکریننگ نظام نے ملزم کو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی نشاندہی کی، جس کے بعد امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کو اطلاع دی گئی اور اسے ورجینیا میں گرفتار کر لیا گیا۔امریکی حکام کے مطابق ملزم کو عدالت میں پیش ہونے تک حراست میں رکھا جائے گا، جبکہ اس واقعے کے بعد کمرشل ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق قوانین مزید سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.