vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ممدانی کے پہلے 100 دن، نیویارک میں بڑے فیصلے

0

امریکی شہر نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے اپنے عہدے کے پہلے 100 دنوں میں عوام کے تحفظ، صحت اور مساوات کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے ہیں، جن کا مقصد خاص طور پر کمزور اور نظر انداز طبقات کو سہارا دینا ہے۔

نیویارک میئر کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری خبر کے مطابق انتظامیہ نے جرائم کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے شفافیت اور انصاف کو ترجیح دی، جبکہ شہر میں قتل اور فائرنگ جیسے سنگین جرائم کی شرح کو تاریخی حد تک کم کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کمیونٹی سیفٹی کے لیے نئے عہدے اور ادارے بھی قائم کیے گئے۔امیگرنٹس کے تحفظ کے لیے میئر ممدانی نے سینکچری سٹی پالیسی کو مزید مضبوط بنایا، جس کے تحت بغیر عدالتی اجازت کے امیگریشن حکام کو سرکاری عمارتوں جیسے اسکولوں، اسپتالوں اور شیلٹرز میں داخلے سے روک دیا گیا، جبکہ شہریوں کے حقوق سے متعلق آگاہی مہم بھی شروع کی گئی۔جیل اصلاحات کے تحت رائیکرز آئی لینڈ کو بند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اور قیدیوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کیے گئے۔ اسی طرح سخت سردیوں کے دوران ہنگامی اقدامات، ویکسینیشن مہم، بے گھر افراد کے لیے شیلٹرز اور نوجوانوں کے لیے ہیلتھ کلینکس کے قیام جیسے منصوبے بھی متعارف کرائے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.