سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے ایکسپائر عمرہ ویزہ رکھنے والے زائرین کے لیے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 18 اپریل تک بغیر کسی جرمانے کے اپنے وطن واپس جا سکتے ہیں۔
وزارت کے مطابق ایسے زائرین جن کے ویزوں کی مدت 8 رمضان بمطابق 25 فروری 2026 کو ختم ہو چکی تھی اور وہ غیر معمولی حالات کے باعث بروقت سفر نہ کر سکے، انہیں خصوصی رعایت دی گئی ہے تاکہ وہ آسانی سے واپسی ممکن بنا سکیں۔حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کی سہولت کے لیے سول ایوی ایشن اور دیگر اداروں کے تعاون سے ایک خصوصی آپریشن روم قائم کیا گیا ہے، جو مسائل کے فوری حل اور رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔وزارت نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 18 اپریل سے پہلے اپنی واپسی کی نشست کنفرم کرائیں اور مقررہ وقت پر ایئرپورٹ پہنچیں تاکہ اس رعایت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بغیر جرمانے کے محفوظ طریقے سے اپنے ممالک واپس جا سکیں۔