vosa.tv
Voice of South Asia!

پاور کا کامیاب چاند رات فیسٹول پر کمیونٹی سے اظہار تشکر

0

نیویارک میں سماجی تنظیم پاور  نے چاند رات فیسٹول کی کامیابی کا جشن منانے، کمیونٹی سے اظہارِ تشکر اور تنظیم  میں نئے ممبران کی شمولیت پر عشائیہ کا اہتمام کیا۔

نیویارک میں عید الفطر پر پیپل فار ویلفیئر ایکولیٹی ایجو کیشن رائٹ کے زیر اہتمام کامیاب چاند رات فیسٹول کا جشن منانے کے لیے مقامی ریسٹورانٹ میں منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔تقریب کی نظامت پاور کی جنرل سیکرٹری طاہرہ دین کر رہی تھیں جنھوں نے مہمانوں، بورڈ ممبران اور  تنظیم میں شامل ہونے والے نئے ممبران کا تعارف کرایا۔ شرکا سے خطاب میں پاور کے چیئر مین اعجاز بخاری اور صدر عمران اگرا جنھیں حال میں ناساو کاونٹی کی ایڈوائزری بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم آگے چل مزید مستحکم ہوگی۔

تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمایاں شخصیات بھی شریک تھیں ۔حاضرین سے  خطاب میں  پاور کی  جنرل سیکرٹری  طاہر  ین دین،  جوائنٹ سیکریٹری وجیہہ  سید اور دیگر کا کہنا تھا ا س سال چاند رات فیسٹول  توقعات سے  بڑھ کر کا میاب ہوا، یہ سب  کمیونٹی کی تعاون کا ثمر ہے۔

ناساو کاونٹی میں ایشئن امریکن افیئرز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عون نقوی، سماجی و ادابی  شخصیت  جمال محسن،  وسیم سید، ڈاکٹر سعدیہ او ر دیگر نے  ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پاور کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر  پاور کے ممبران اور فیسٹول کی کامیابی میں پیش پیش اراکین کا کہنا تھا کہ کوشش رہے گی آئندہ سال  اپنے تمام ایونٹس۔کو مزید بہتر طور پر منعقد کریں۔

تقریبمیں معروف ٹک ٹاکر اسپیرو یو ایس اے اور میڈیا نمائندگان نے بھی اظہار خیا ل کیا۔ آخر میں فیسٹول کے  اسپانسرز، وینڈرز اور دیگر سے بھی اظہار تشکر کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.