امریکی ریاست کیلیفورنیا کے وینچورا کاؤنٹی میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں چھٹے شخص کو زہریلے سانپ نے کاٹ لیا، جس کے بعد حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حالیہ واقعے میں ایک شخص کو سانپ نے کاٹا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے اینٹی وینم فراہم کیا گیا، اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ رواں سال جنوبی کیلیفورنیا میں سانپ کے کاٹنے سے دو ہلاکتیں بھی رپورٹ ہو چکی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال غیر معمولی گرم موسم اور بارشوں کے باعث سانپ جلد باہر نکل آئے ہیں، جبکہ لوگ بھی بڑی تعداد میں تفریحی مقامات کا رخ کر رہے ہیں، جس سے ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہائیکنگ کے دوران مخصوص راستوں پر رہیں، گھاس اور جھاڑیوں سے دور رہیں، مناسب جوتے پہنیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کے لیے موبائل فون ساتھ رکھیں۔