نئی پاکستانی فلم سائیکو کا نیا پوسٹر جاری
ہر ذہن ایک سچ چھپائے ہوئے اور ہر سچ کے پیچھے ایک جرم پوشیدہ ہے۔ طاقت، جنون اور قدم قدم پر فریب کی کہانی ۔ جہاں دنیا میں ہو قانون کی حکمرانی ، وہاں ایک بڑا سوال جنم لیتا ہے کہ آخر انسان کو اس کے اپنے ہی شر سے کون بچائے گا؟
ریڈ لپ اسٹک پروڈکشن کے بینر تلے ایکشن ، تھرل ،سنسنی اور سسپنس سے بھر پور نئی پاکستانی فلم سائیکو کا نیا آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیاہے ۔انسانی نفسیات کے پیچیدہ پہلوؤں، اندرونی خوف اور چھپے ہوئے رازوں پر مبنی فلم سائیکو کی کہانی اداکار شان شاہد نے لکھی ہے اور ریڈ لپ اسٹک کے سی ای او محمد سلیمان بٹ نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم سائیکو کی مرکزی کاسٹ میں اداکار شان، میرا، سونیا حسین شامل ہیں جبکہ دیگر نامور اداکار وں میں جاوید شیخ ، شبیر جان، نیئر اعجاز، عدنان بٹ، طلعت شاہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔ بڑے بجٹ کی یہ فلم پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال عید الضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔ شائقین کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔