نیویارک میں پولیس افسر کے قتل کے مقدمے میں جیوری نے ملزم گائے رویرا کو اہم قتل کے الزام سے بری کر دیا، تاہم اسے دیگر چار سنگین الزامات میں مجرم قرار دے دیا گیا۔
یہ فیصلہ کوئنز کی عدالت میں سنایا گیا جس کے بعد متاثرہ خاندان اور پولیس اہلکاروں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔عدالت کے مطابق ملزم کو فرسٹ ڈگری قتل کے الزام سے بری کیا گیا، لیکن اسے سنگین قتلِ ، اقدام قتل اور اسلحہ رکھنے کے دو مقدمات میں قصوروار ٹھہرایا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے پولیس افسر جوناتھن ڈِلر کو گولی مار کر قتل کیا جبکہ اس کے ساتھی افسر کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم اسلحہ جام ہونے کے باعث وہ محفوظ رہے۔فیصلہ سناتے وقت ایک غیر معمولی صورتحال بھی سامنے آئی جب ایک جیوری رکن نے ابتدائی طور پر اختلاف کیا، جس پر جج نے مزید غور کے لیے جیوری کو واپس بھیج دیا۔ بعد ازاں دوبارہ مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ سامنے آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ مرکزی قتل کا الزام ثابت نہیں ہو سکا، لیکن دیگر جرائم میں سزا کے تحت ملزم کو عمر قید سمیت طویل قید کی سزا ہو سکتی ہے، جو مجموعی طور پر نوّے سال سے زائد بھی ہو سکتی ہے۔