نیویارک میں سرکاری ملازمین کے لیے مفت بچوں کی دیکھ بھال کا پہلا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت درخواستیں 30 اپریل 2026 سے وصول کی جائیں گی۔
شہر کے میئر زوہران کوامی ممدانی کے مطابق یہ سہولت ڈیویڈ این ڈنکنز میونسپل بلڈنگ میں قائم کی جا رہی ہے، جہاں کام کرنے والے تمام سرکاری ملازمین اور محکمہ سٹی وائیڈ ایڈمنسٹریٹو سروسز کے اہلکار اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔اس مرکز میں 6 ہفتے سے 3 سال تک کے تقریباً 40 بچوں کو پیر سے جمعہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک سال بھر مفت دیکھ بھال فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت 4 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل جدید مرکز کی تعمیر پر تقریباً ایک کروڑ ڈالر لاگت آ رہی ہے، جس کی تکمیل رواں سال خزاں تک متوقع ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے کام کرنے والے والدین کو مالی طور پر بڑا ریلیف ملے گا اور سالانہ ہزاروں ڈالر کی بچت ممکن ہو سکے گی، جبکہ اس سے ملازمین کی کارکردگی اور اطمینان میں بھی اضافہ متوقع ہے۔