امریکا کے محکمہ انصاف نے کیلیفورنیا کی ایک ٹوئنگ کمپنی کے خلاف فوجی اہلکاروں کی گاڑیاں غیر قانونی طور پر نیلام کرنے پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق کمپنی نے وفاقی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درجنوں گاڑیاں بغیر عدالتی اجازت فروخت کیں۔مقدمے کے مطابق مذکورہ کمپنی نے 2020 سے 2025 کے دوران کم از کم 148 گاڑیاں فروخت یا تلف کیں۔ قانون کے تحت کسی بھی فوجی اہلکار کی گاڑی فروخت کرنے سے پہلے عدالت سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے، تاہم کمپنی نے اس شرط کو نظر انداز کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار اکثر تعیناتی یا تربیت کے باعث طویل عرصے تک غیر حاضر رہتے ہیں، ایسے میں ان کے حقوق کا تحفظ نہایت اہم ہے۔ اس کے باوجود کمپنی کو مبینہ خلاف ورزی سے آگاہ کرنے کے بعد بھی غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھی گئیں۔امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ فوجی اہلکاروں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی بھی کمپنی کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ محکمہ انصاف کے مطابق ایسے اقدامات کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔