vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی شٹ ڈاؤن سنگین، تنخواہیں بند، ایئرپورٹس بند ہونے کا خدشہ

0

امریکی حکومت کے طویل شٹ ڈاؤن کے باعث حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں، جہاں ایک طرف وفاقی ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں تو دوسری جانب ایئرپورٹس پر طویل قطاریں اور سفری مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کانگریس پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ فوری طور پر اس بحران کا حل نکالے، تاہم امیگریشن پالیسی پر اختلافات بدستور برقرار ہیں۔رپورٹس کے مطابق سینیٹ میں ایک نئی تجویز پیش کی جا رہی ہے جس کے تحت ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے بیشتر شعبوں کو فنڈنگ دی جائے گی، تاہم امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے آپریشنز کو اس میں شامل نہیں کیا گیا، جس پر ڈیموکریٹس نے سخت اعتراض اٹھایا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر مؤثر پابندیاں لگائے بغیر کوئی بھی معاہدہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ادھر ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال مزید بگڑنے پر بعض ایئرپورٹس کو بند بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ حکام کے مطابق ملک بھر میں عملے کی غیر حاضری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ سینکڑوں اہلکار ملازمت چھوڑ چکے ہیں۔ کئی ملازمین مالی مشکلات کے باعث گاڑیوں میں رہنے، اضافی نوکریاں کرنے اور حتیٰ کہ خون یا پلازما فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر جلد کوئی معاہدہ نہ ہوا تو اس کے اثرات امریکی معیشت اور عوامی زندگی پر مزید شدت سے مرتب ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.