vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: مسجد میں ڈکیتی کی کوشش،ملزم فرار

0

نیویارک میں برائٹن بیچ  کے علاقے نیپچون ایونیو پر شمع ریسٹورانٹ کے برابر میں واقع مسجدِ عمر میں ایک نامعلوم  سیاہ فام شخص داخل ہوا اور اس  نے ڈکیتی  کی واردات کرنے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین کے مطابق سیاہ فام شخص نے مسجد کے پیش امام سے اسلحہ کے زور پر  پیسوں کا  تقاضہ کیا  جب مجمع اکھٹا ہوا تو وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کے بعد مسلم کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ اس معاملے کی وجہ سے خوف وہراس بھی پایا جارہا ہے۔ مسجد انتظامیہ نے واقعے سے متعلق پولیس کو رپورٹ در ج کرادی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.