vosa.tv
Voice of South Asia!

نئی  پاکستانی فلم "آگ  لگے بستی میں” کی نیویارک میں بھی رونمائی

0

عید الفطر  پر  ریلیز کی گئی نئی  پاکستانی فلم  آگ  لگے بستی   میں   کے مرکزی  کردار ،اداکار  فہد  مصطفیٰ کا کہنا ہےکی عید کے پہلے دو دن پاکستان میں باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس ان کی فلم نے کیا ہے ، تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔تابش ہاشمی نے کہا  اس  فلم میں اچھا یا برا   جو کچھ بھی  کیا ہے وہ  فہد مصطفیٰ کی وجہ  سے کیا ہے ۔سپر اسٹار نے مزید کیا کہا یہ  رپورٹ دیکھیے۔

عید الفطر  پر  ریلیز کی گئی نئی  پاکستانی فلم  آگ  لگے بستی   میں  ، کی نیویارک میں بھی رونمائی کردی  گئی ۔آے آر وائے  کے امریکا  میں چیف آپریٹنگ آفیسر آصف جمال نے  نیویارک   کے  مقامی ریسٹورانٹ میں فلم کے مرکزی کرداروں کے ساتھ میٹ دی کاسٹ کا اہتمام کیا، سپر اسٹار ماہرہ خان، فہد مصطفی کی انٹری پر والہانہ استقبال کیا گیا۔تقریب  میں پا کستانی امریکن کمیونٹی کی  مختلف  شعبہ  جات سے وابستہ  نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔  اس موقع پرآصف جمال    نے  فلم کی کاسٹ  کے لیے کہا کہ  ان  تین فنکاروں  نے پاکستانی  سینما کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔فلم  لانچنگ اور میٹ دی کاسٹ میں آگ لگے  بستی  میں کا ٹریلر  بھی دکھایا گیا جسے  دیکھ کر حاضرین نے سپر اسٹارز کی  اداکاری کو  بھرپور سراہا۔   شرکا سے گفتگو میں  اداکار  فہد مصطفیٰ کا کہنا  تھا کہ   وہ ہمیشہ سے  کوئی منفرد   فلم بنانا چاہتے تھے  ، یہ فلم  ہماری  طرف سے پاکستانیوں  کو  تحفہ ہے ، عیدکے دو دن میں باکس آفس پر پہلی بار ایسا ریکارڈ قائم ہوا۔فلم سے متعلق  گفتگو میں اداکارہ ماہرہ  خان کا  کہنا تھا کہ   انھوں نے اس فلم میں بہت محنت کی ہے،  فلم کے رائٹرز  بلا ل عاطف نے  جو  کردار  تخلیق  کیا اسے  نبھانا آسان نہیں تھا۔پاکستان کے   مشہور   کامیڈین   اور میزبان  تابش ہاشمی  جنھوں نے  آگ لگے بستی  میں  ڈیبیو کرکے فلم نگری میں قدم  رکھا ہے ان کا  کہنا تھا کہ فلم میں اداکاری کا کبھی سوچا نہیں تھا، یہ سب فہد مصطفیٰ کی وجہ سے ہوا،ا ب اچھا کام کیا ہے یا برا، اس کے زمہ دار فہد مصطفیٰ ہی ہیں۔ تقریب میں شریک  مداحوں  نے  فلم کی  کاسٹ  سے مختلف سوالات  کیے  جبکہ فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان اور  تابش ہاشمی نے مداحوں کی فرمائش پر  کچھ   ڈائیلاگ   بھی  دوہرائے۔قبل ازیں فلم کے لکھاری بلال  جن کی یہ پہلی  فلم ہے  ان کا کہنا تھا کہ ابتدا وہ ا س  موضو ع پر ویب سیریز  بنانا چاہتے  لیکن سب کو     کہانی  اتنی دلچسپ  لگی کہ پھر  ترمیم کرکے  فیچر فلم میں تبدیل کیا۔شرکا میں شامل   خاتون مداح نے ماہرہ خان کو  گلدستہ پیش کیا    جس کے بعد ماہرہ  خان نے  انھیں  اپنے پاس بلا کر گلے لگایا اور  تصاویر بھی بنوائیں ۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.