vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں ریکارڈ توڑ گرمی، پورا ملک شدید درجہ حرارت کی لپیٹ میں

0

امریکا میں غیر معمولی گرمی کی شدید لہر نے ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور ماہرین کے مطابق یہ لہر ملک کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی علاقوں سے شروع ہونے والی یہ گرمی اب مشرق کی جانب بڑھ رہی ہے اور آئندہ دنوں میں تقریباً پورا امریکا اس سے متاثر ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ صورتحال "ہیٹ ڈوم” کے باعث پیدا ہوئی ہے۔ جس کے نتیجے میں کئی ریاستوں میں مارچ کے درجہ حرارت کے پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، جبکہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار گرمی کی لہر کا پھیلاؤ غیر معمولی طور پر وسیع ہے اور یہ امریکا کی تاریخ کی بڑی ہیٹ ویوز میں شمار ہو سکتی ہے۔ اندازہ ہے کہ ملک کی ایک بڑی آبادی ایسے درجہ حرارت کا سامنا کرے گی جو مارچ کے مہینے کے لیے غیر معمولی ہے۔ادھر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اس شدت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ایک بین الاقوامی تحقیق کے مطابق اس طرح کی شدید گرمی اب پہلے کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ممکن ہو چکی ہے۔ تاہم پیش گوئی کی گئی ہے کہ یہ ہیٹ ویو آئندہ ہفتے کے وسط تک برقرار رہ سکتی ہے، جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.