vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک ایئرپورٹ حادثہ: مسافر طیارہ فائر ٹرک سے ٹکرا گیا، 2 پائلٹ ہلاک

0

امریکا کے شہر نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر ایک افسوسناک حادثے میں مسافر طیارہ رن وے پر موجود فائر ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک جبکہ متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ حکام نے واقعے کے بعد ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ اتوار کی رات پیش آیا جب ایئر کینیڈا ایکسپریس کا طیارہ مونٹریال سے نیویارک پہنچنے کے بعد رن وے پر چل رہا تھا۔ اسی دوران طیارہ ایک فائر فائٹنگ گاڑی سے ٹکرا گیا جو کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جا رہی تھی۔ تصادم کے باعث طیارے کا اگلا حصہ شدید متاثر ہوا اور کاک پٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔حکام کے مطابق طیارے میں مجموعی طور پر 76 افراد سوار تھے جن میں 4 عملے کے ارکان بھی شامل تھے۔ حادثے میں 41 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں 32 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ چند زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ حادثے کے بعد لاگارڈیا ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک ایئرپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ایمرجنسی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.