vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی ایئرپورٹس پر امیگریشن فورسز تعینات کرنے کا اعلان

0

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر امیگریشن فورسز تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ڈیموکریٹس کے ساتھ بجٹ معاہدہ نہ ہوا تو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) اہلکاروں کو ایئرپورٹس پر تعینات کیا جائے گا، جو غیر قانونی افراد کو فوری گرفتار کریں گے۔ انہوں نے ایئرپورٹس کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے پر بھی زور دیا۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کو تقریباً پانچ ہفتوں سے نئی فنڈنگ نہیں مل سکی، جس کے باعث جزوی حکومتی شٹ ڈاؤن جاری ہے۔ اس صورتحال میں ایئرپورٹ سیکیورٹی ادارے کے اہلکار بغیر تنخواہ کام کر رہے ہیں اور کئی ایئرپورٹس پر لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ریپبلکنز فنڈنگ کی فوری بحالی چاہتے ہیں جبکہ ڈیموکریٹس مخصوص اداروں کے لیے الگ فنڈنگ کے حامی ہیں۔ دوسری جانب ٹیکنالوجی شخصیت ایلون مسک نے پیشکش کی ہے کہ وہ عارضی طور پر سیکیورٹی عملے کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ بڑے امریکی ایئرپورٹس پر سیکیورٹی چیک کے لیے انتظار کا دورانیہ تین گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.