vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی سینیٹ میں ہوم لینڈ سیکیورٹی فنڈنگ بل ایک بار پھر ناکام

0

امریکہ میں ہوم لینڈ سیکیورٹی کے لیے فنڈنگ کا بل ایک بار پھر سینیٹ میں منظور نہ ہو سکا، جس کے باعث ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر سیکیورٹی چیکنگ کے دوران لمبی قطاروں کا مسئلہ مزید بڑھ گیا ہے۔

خبر رساں ادارے دی گارجین کے مطابق ڈیموکریٹس نے بل کی حمایت سے انکار کر دیا، جس کے بعد قانون سازی کا عمل رک گیا۔ سینیٹ کے ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے اعلان کیا کہ وہ صرف ایئرپورٹ سیکیورٹی ادارے کے لیے فنڈنگ کی متبادل تجویز پیش کریں گے، تاہم اس کے بھی کامیاب ہونے کے امکانات کم ہیں۔حکام کے مطابق پس پردہ مذاکرات جاری ہیں، جہاں وائٹ ہاؤس کے حکام اور سینیٹرز کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔ ڈیموکریٹس امیگریشن ادارے کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کا مطالبہ کر رہے ہیں، فنڈنگ میں تعطل کے باعث ایئرپورٹ سیکیورٹی عملہ بغیر تنخواہ کام کر رہا ہے، جس سے کئی مقامات پر عملے کی کمی اور چیکنگ میں تاخیر بڑھ گئی ہے۔ اگر جلد کوئی حل نہ نکالا گیا تو سفری مشکلات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.