vosa.tv
Voice of South Asia!

ہارورڈ یونیورسٹی پر یہود مخالف امتیاز کا مقدمہ

0

امریکی محکمہ انصاف نے ہارورڈ یونیورسٹی کے خلاف بڑا قانونی اقدام اٹھاتے ہوئے اس پر یہودی اور اسرائیلی طلبہ کے ساتھ امتیازی سلوک کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ 

حکام کے مطابق یہ کیس سول رائٹس ایکٹ 1964 کے تحت دائر کیا گیا ہے۔مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد کیمپس میں یہود مخالف رویوں میں اضافہ ہوا، جہاں طلبہ اور دیگر افراد کی جانب سے ہراسانی، دھمکیوں اور حملوں کے واقعات سامنے آئے۔ محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ہارورڈ انتظامیہ ان واقعات کو روکنے میں ناکام رہی اور اس نے قواعد پر یکساں عمل درآمد نہیں کیا۔امریکی اٹارنی جنرل پامیلابونڈی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں یہود مخالف رویوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، جبکہ حکام نے واضح کیا کہ وفاقی فنڈنگ لینے والے اداروں پر لازم ہے کہ وہ طلبہ کے شہری حقوق کا تحفظ کریں۔مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہارورڈ کو اربوں ڈالر کی وفاقی گرانٹس مل رہی ہیں، اس لیے عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ یونیورسٹی کو قانون کی پابندی کا پابند بنایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں فنڈز کی واپسی بھی ممکن بنائی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.