vosa.tv
Voice of South Asia!

فلوریڈا جیل میں دوران حراست میکسیکن نوجوان ہلاک

0

امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک 19 سالہ میکسیکن نوجوان ڈیٹینشن سینٹر میں ہلاک ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت روئیر پیریز جیمنیز کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی طور پر اس کی موت کو خودکشی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی وجہ کا تعین ابھی جاری ہے۔امریکی امیگریشن حکام کے مطابق جنوری 2025 میں نئی انتظامیہ کے آغاز کے بعد یہ حراست کے دوران ہونے والی 46ویں ہلاکت ہے، جبکہ رواں ہفتے میں یہ دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے۔ رواں سال کے دوران اب تک 13 افراد امیگریشن تحویل میں جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں یہ نوجوان سب سے کم عمر تھا۔یہ واقعہ فلوریڈا کے گلیڈز کاؤنٹی ڈیٹینشن سینٹر میں پیش آیا، جہاں اہلکاروں نے نوجوان کو بے ہوش حالت میں پایا۔ فوری طبی امداد اور سی پی آر کے باوجود اسے بچایا نہ جا سکا اور چند ہی منٹوں بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔میکسیکو حکومت نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق تنظیموں اور تارکین وطن کے حامی حلقوں نے بھی امریکی امیگریشن نظام پر سخت تنقید کرتے ہوئے حراستی مراکز کے حالات اور پالیسیوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.