vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: آتشزدگی سے ایک ریسٹورانٹ سمیت متعدد دکانیں جل کر خاکستر

0

نیویارک میں  لٹل پاکستان  پر آتشزدگی کے ہولناک واقعےمیں ایک ریسٹورانٹ سمیت کئی دکانیں  جل کر خاکستر ہوگئیں ۔ آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے تحقیقات  شروع کردی  گئی ۔

بروکلین کے علاقے  کونی آئی لینڈ ایونیو المعروف لٹل پاکستان   پر ایونیو ایچ پر واقع سوئیٹنیس  ریسٹورانٹ  کی  چھت پرتعمیراتی  کام کے دوران  اچانک  آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے   پہلے پورے ریسٹورانٹ اور پھر ارد گردکی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ  کسی کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا اور چند منٹوں میں اسمال بزنسز سے وابستہ 8دکانیں  اس آتشزدگی  کے باعث تباہ ہوگئیں ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی نیویارک سٹی  پولیس اور فائرڈیپارٹمنٹ    کی  گاڑیاں  جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے 63 یونٹس ،192 فائر اور ای ایم ایس اہلکاروں  نے  آگ بجھانے کی  سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس حادثے میں کوئی  جانی نقصان نہیں ہوا۔امدادی کارائیوں کے دوران   کونی آئی لینڈ ایونیو کے   چاروں  اطراف کی سڑکیں  مکمل  بند کردی گئیںٰ تھیں ۔آتشزدگی کی حتمی وجوہات جاننے   اور کاروباری حضرات کے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے انکوائری  شروع کردی گئی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.