نیویارک: شوال کا چاند نظر آنے کے بعد اعتکاف ختم
شوال مکرم کا چاند نظر آنے کے بعد نیویارک کی مساجد میں بھی اعتکاف ختم ہوگیا ۔بروکلین کی مکی مسجد میں معتفکین کو گلدستے پیش کیے گئے
رحمتوں ،برکتوں اور مغفرت کا مہینہ، ماہِ رمضان ہم سے رخصت ہوگیا ہے ۔ آخری روزے کی شام شوال المکرم کا چاندنظر آنے کے بعد مسجد میں اکیس ویں شب سے اعتکاف میں بیٹھے معتکفین کا اعتکاف بھی مکمل ہوگیا۔اس موقع پر مکی مسجد کے صدر ظفر اقبال کی طرف سے معتکفین اور مسجد انتظامیہ کو پھول دیے گئے ۔مسجد کے پیش امام قاری اُسامہ نے معتکفین کو مبارکباد دی اور دعاوں کے ساتھ رخصت کیا۔معتکفین کا کہنا تھا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ ماہ مبارک کی با برکت ساعتوں میں انھوں نے اللہ تعالی کے گھر میں بطورمہمان قیام کیا۔