عالمی خوشی کی درجہ بندی میں ایک بار پھر فن لینڈ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2026 میں دنیا کا خوش ترین ملک ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، جبکہ افغانستان فہرست میں آخری نمبر پر رہا۔
رپورٹ کے مطابق فن لینڈ نے 10 میں سے 7.8 اسکور حاصل کیا، جو اس کی مسلسل برتری کو ظاہر کرتا ہے۔رپورٹ میں دلچسپ بات یہ سامنے آئی کہ کوسٹا ریکا اور میکسیکو جیسے ممالک کئی ترقی یافتہ ممالک سے آگے نکل گئے، جس سے واضح ہوا کہ خوشی کا تعلق صرف دولت سے نہیں بلکہ سماجی روابط، اعتماد اور معیارِ زندگی سے بھی ہے۔عالمی سطح پر امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ جیسے ممالک درمیانی سطح پر رہے، جبکہ ایشیا میں تائیوان سب سے خوش ملک قرار پایا۔ جنوبی ایشیا میں پاکستان 104ویں اور بھارت 116ویں نمبر پر رہے۔رپورٹ کے مطابق نوجوانوں میں خوشی کی سطح میں کمی دیکھی گئی ہے، خاص طور پر سوشل میڈیا کے بڑھتے استعمال کی وجہ سے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مضبوط خاندانی نظام، سماجی تعلقات اور فلاحی پالیسیاں وہ عوامل ہیں جو کسی بھی ملک کو حقیقی معنوں میں خوشحال بناتے ہیں۔