vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران کے طاقتور رہنما علی لاریجانی کی کہانی

0

تہران: علی لاریجانی ایران کی سیاست اور قومی سلامتی کے ایک اہم ستون سمجھے جاتے تھے، جنہوں نے دہائیوں تک ملک کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 67 سالہ لاریجانی کو ایک نڈر اور بے باک رہنما کے طور پر جانا جاتا تھا جو امریکا اور اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف رکھتے تھے۔

وہ عراق کے شہر نجف میں پیدا ہوئے اور ابتدائی طور پر علمی میدان میں اپنی شناخت بنائی۔ انہوں نے ریاضی، کمپیوٹر سائنس اور بعد ازاں فلسفے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی، اور جرمن فلسفی عمانویل کانٹ کے نظریات پر گہری تحقیق بھی کی۔ علمی پس منظر کے باوجود انہوں نے عملی سیاست میں قدم رکھا اور پاسدارانِ انقلاب سے وابستگی کے بعد تیزی سے اوپر آئے۔لاریجانی نے ایران کے تقریباً ہر اہم حکومتی منصب پر خدمات انجام دیں، جن میں قومی سلامتی کونسل کی سربراہی، وزیر ثقافت اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کا عہدہ شامل ہے۔ وہ 2008 سے 2020 تک ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر رہے اور ایران کے جوہری پروگرام کے لیے چیف مذاکرات کار کے طور پر بھی اہم کردار ادا کیا، جس دوران کئی بین الاقوامی معاہدے طے پائے۔انہیں ایک قدامت پسند مگر نسبتاً معتدل سوچ رکھنے والا رہنما سمجھا جاتا تھا۔ وہ خطے کے مسائل پر واضح رائے رکھتے اور مسلم ممالک کو مغربی طاقتوں پر انحصار کم کرنے کا مشورہ دیتے رہے۔ ماہرین کے مطابق ان کی شخصیت ایران کی اسٹریٹجک پالیسی سازی میں کلیدی حیثیت رکھتی تھی اور ان کی ہلاکت کے بعد خطے میں طاقت کا توازن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.