vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں بھی کشمیری چوڑیوں کے چرچے

0

عید الفطر  کی آمدپر نیویارک میں بھی کشمیری چوڑیوں کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔کشمیری چوڑیوں کی خریداری کے لیے ولیجر فارمرز مارکیٹ کارُخ کرلیا۔ 

عیدالفطر  کا موقع  ہو   اور صنفِ نازک کی کلائیاں ۔کھنکتی  چوڑیوں سے نہ سجیں ایسا توممکن نہیں ۔۔ لیکن اس  بار معاملہ صرف  میچنگ کی چوڑیوں  کا نہیں  بلکہ تیزی مقبول ہوتی  ہوئی  کشمیری چوڑیوں  کی خریداری کا ہے۔اس عید پر  کشمیری  چوڑیوں کے  اپنے منفرد  ڈیزائن اور کھنکھناہٹ  کے خوب  چرچے ہیں ۔نیویارک میں  بھی  خواتین کو کشمیری چوڑیوں کی تلاش  ہے لیکن یہ  ہر جگہ  دستیاب نہیں۔کونی آئی لینڈ  ایونیو پر واقع ولیجر فارمرز مارکیٹ نے خاص طورپر  کشمیری  چوڑیاں منگوائیں  تو خواتین کھنچی  چلی آئیں۔میٹھی عید ہو ۔یاخوشی کا کوئی بھی تہوار۔فیشن اور  سجنے  سنورنے کے لیے خواتین کی تیاریاں آخری روز تک جاری رہتی ہیں۔شاید یہی وجہ ہے  کہ اس بار    ملبوسات  اور جیولری کے ساتھ ساتھ کشمیری چوڑیوں  کی خریداری میں بھی خواتین یہ کوشش ہے کہ وہ بناو سنگھار میں کسی سے  پیچھے نہ رہ جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.