vosa.tv
Voice of South Asia!

 اسرائیل نے علی لاریجانی کو کیسے ٹریس کر کے نشانہ بنایا؟

0

مشرقِ وسطیٰ: ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو اسرائیل نے ایک پیچیدہ انٹیلی جینس آپریشن کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے لیے طویل عرصے تک نگرانی اور خفیہ معلومات اکٹھی کی گئیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاریجانی مسلسل اپنی لوکیشن تبدیل کرتے رہے، جس کے باعث انہیں ٹریس کرنا ایک بڑا چیلنج تھا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جینس نے جدید ٹیکنالوجی اور وسیع نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے بالآخر ان کی موجودگی کا سراغ لگایا۔ خفیہ معلومات فوری طور پر اعلیٰ قیادت تک پہنچائی گئیں، جس کے بعد فوجی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس آپریشن میں اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر اور سیاسی قیادت نے اہم کردار ادا کیا۔اسرائیلی فضائیہ نے گرین سگنل ملنے کے بعد تقریباً 1600 کلومیٹر دور مشن کے لیے لڑاکا طیارے روانہ کیے اور مختلف مقامات پر بیک وقت حملے کیے گئے۔ اسی کارروائی میں بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔دوسری جانب بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں پر عالمی ردعمل بھی سامنے آیا ہے، جبکہ چین اور پاکستان نے اس کارروائی کی مذمت کی ہے۔ ماہرین کے مطابق لاریجانی کی ہلاکت ایران کی سیکیورٹی اور اسٹریٹجک پالیسی سازی پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے اور خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.