vosa.tv
Voice of South Asia!

کیا نیتن یاہو زندہ ہیں؟

0

سوشل میڈیا پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی ہلاکت سے متعلق خبریں تیزی سے پھیل رہی ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایرانی حملے میں وہ مارے گئے ہیں۔ تاہم اسرائیلی حکام اور میڈیا نے ان خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔

صارفین نے حالیہ پریس کانفرنس میں نیتن یاہو کے اندازِ گفتگو اور حرکات کو بھی اے آئی سے تیار کردہ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں ان کی چھ انگلیاں دکھائی گئی ہیں۔ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کی رپورٹس میں نیتن یاہو پر کسی حملے یا زخمی ہونے کا مصدقہ ثبوت پیش نہیں کیا گیا تاہم ان رپورٹس میں صرف چند بالواسطہ عوامل جیسے ان کی منظرعام سے غیر موجودگی اور ان کی رہائش گاہ کے ارد گرد سیکیورٹی میں اضافے کا ذکر شامل ہے۔ان قیاس آرائیوں کو اس لیے بھی تقویت ملی کیونکہ نیتن یاہو کے ذاتی چینل پر ویڈیوز کے درمیان بھی تین سے چار دن طویل وقفہ ہوا جب کہ اس سے پہلے روزانہ کم از کم ایک یا تین وڈیوز شیئر کی جاتی تھیں۔اس دعوے کو اس وقت مزید تقویت ملی جب امریکی اور فرانسیسی سیاسی شخصیات نے اسرائیل کے دورے منسوخ کردیے۔اسرائیلی حکام اور بین الاقوامی میڈیا نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ نیتن یاہو کا دفتر بھی ان خبروں کو فیک نیوز کہہ کر مسترد کر چکا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو اپنے سرکاری فرائض جاری رکھے ہوئے ہیں۔صارفین نے آن لائن گردش کرنے والی نیتن یاہو کی وہ تصاویر اور ویڈیوز جنہیں ایران پر حملوں کے بعد منظرعام پر آنا کہا گیا، مصنوعی ذہانت سے تیار قرار دیا جارہا ہے۔نیتن یاہو کی جاری کردہ نئی ویڈیو جسے اسرائیلی میڈیا نے پریس کانفرنس کہہ کر پیش کیا، اس میں ان کی انگلیوں کی بے ترتیب ساخت کے باعث نیتن یاہو کے زندہ ہونے پر اٹھنے والے سوالات نے مزید تقویت پکڑ لی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.