vosa.tv
Voice of South Asia!

جنیوا میں کشمیریوں کا احتجاج، مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ

0

جنیوا میں کشمیری وفد نے اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے فوری اور منصفانہ حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 مظاہرے میں یورپ، برطانیہ اور دیگر ممالک میں مقیم کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن نے شرکت کی۔مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پانچ اگست دو ہزار انیس کے بعد بھارتی حکومت نے سخت قوانین کے ذریعے سیاسی کارکنوں اور شہریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کے باعث ہزاروں افراد، خصوصاً نوجوان، حراست میں ہیں اور کئی قیدیوں کو دور دراز جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔مظاہرے کے شرکا نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد خطے میں خوف اور بے چینی کی فضا پیدا ہو گئی ہے جبکہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو بھی مسلسل دباؤ کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق عوامی اجتماعات پر پابندیاں برقرار ہیں اور متعدد سیاسی رہنما اب بھی زیر حراست ہیں۔مقررین نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی کردار ادا کریں اور بھارت، پاکستان اور کشمیری قیادت کے درمیان بامعنی مذاکرات کی راہ ہموار کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام ممکن ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.