vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب: رمضان المبارک کے حوالے سے ختم القرآن کا اجتماع 

0

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے حوالے سے ختم القرآن کا روح پرور اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی سعودی عرب اور پاکستانی کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ 

سعودی دارالحکومت ریاض میں مجلس پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ ختم القرآن کی روح پرور محفل میں شرکاء نے نماز تراویح کے دوران ایمان افروز قرآن مجید کی تلاوت سے بہرہ مند ہوئے جبکہ شرکاء نے اللہ کے حضور اپنی بخشش،جہنم سے آزادی سمیت اپنی مناجات مانگیں جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیںمجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف کا کہنا تھا کہ ہر سال رمضان المبارک میں نماز تراویح کا خصوصی اہتمام کیا جاتا یے اور روزانہ سینکڑوں پاکستانی اس میں شرکت کرتے ہیں اور ختم القرآن کی محفل میں پاکستانی ملکر شرکت کرکے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.