vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان میں پاک سعودی عبدالمجید میموریل فلڈ لائٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

0

پاکستان کے شہر چشتیاں میں پاک سعودی عبدالمجید میموریل فلڈ لائٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا جس میں 16 مختلف ٹیمیں شامل ہیں افتتاحی تقریب میں اہم سعودی اور پاکستانی شخصیات شریک ہوئیں جنھوں نے ڈھول کی تھاپ پر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

پاکستان کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں پہلا پاک سعودی عبدالمجید میموریل فلڈ لائٹ کرکٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں بہاولنگر، پاکپتن اور بہاولپور کی 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ٹورنامنٹ کا افتتاح سعودی عرب کے الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر معاذ منیر نے دیگر اہم سعودی اور پاکستانی شخصیات کے ہمراہ کیا پہلے روز دو میچز کھیلے گئے جس میں کھلاڑیوں نے سنسنی کھیل پیش کیا ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کا کہنا ہے پہلی مرتبہ چشتیاں میں فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا جا رہا ہے جس سے مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقعہ ملے گا اور یہ ٹورنامنٹ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کی نمایاں مثال ہے پاک سعودی عبدالمجید میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 16 مارچ کو کھیلا جائے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.