پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ریاض ریجن کا افطار ڈنر
سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ریاض ریجن کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سفیر پاکستان احمد فاروق سمیت دیگر سفارتی افسران اور کمیونٹی اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی
سعودی دارالحکومت ریاض میں قومی ائیرلائن پی آئی اے کے زیرِ اہتمام افطار ڈنر کے موقعہ پر ریاض ریجن کے مینجر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے موجودہ حالات میں پی آئی اے واحد ایسی ائیرلائن ہے جو سعودی عرب سے اپنے ہم وطنوں کو پاک سعودی روٹ پر سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے موجودہ حالات میں فلائٹس کی تاخیر ائیرسپیس کی بندش کی وجہ سے ہوتی ہے جبکہ ہم اپنی کمیونٹی کے شکر گزار ہیں جو پی آئی اے کے ساتھ کھڑی ہے اور ہماری بھی یہ کوشش ہے کہ ہم اپنے ہم وطنوں کو بہتر سفری سہولیات سے آراستہ کر سکیں ۔ سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سفارت خانہ پاکستان سعودی عرب میں پھنسے ہوئے افراد کو قومی ائیرلائن کے ذریعے وطن بھجوانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور ہم پی آئی اے انتظامیہ کو بھی سراہتے ہیں جو پاکستانیوں کی خدمات کو انجام دے رہے ہیں