vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:تین بچوں کی ماں کے قتل کا معمہ نصف صدی کے بعد حل ہوگیا

0

نیویارک میں تین بچوں کی ماں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا معمہ بالآخر نصف صدی کے بعد حل ہوگیا۔ پولیس نے کیس میں جدید ڈی این اے ٹیکنالوجی کی مدد سے 52 سال بعد قاتل کی شناخت کر لی

لانگ آئی لینڈمیں 1974 میں تین بچوں کی ماں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا کیس اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔ پولیس نے 52 سال بعد ڈی این اے کے ذریعے قاتل کی شناخت کرلی۔ ناساؤ کاؤنٹی پولیس کے مطابق ملزم تھامس جینرازیو نے 31 سالہ باربرا والڈمین کو تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گولی مار کر قتل کیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کو پہلی بار ان کے 5 سالہ بیٹے نے کمرے میں مردہ حالات میں پایا۔جب ان کی لاش ملی تو ہاتھ اور گردن بندھے ہوئے تھے، سر میں گولی پیوست تھی جبکہ گلا گھوٹنے کے شواہد بھی ملے تھے۔ تفتیش کے مطابق وقوعہ کے وقت تھامس جینرازیو ایک سینیٹیشن ورکر تھا اور اس سے پہلے اس پر اسالٹ اور چوری کا سامان رکھنے کے الزام میں مقدمات قائم تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں قاتل کا خاکہ ملزم سے ملتا جلتا تھا، لیکن ڈی این اے ٹیسٹنگ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔اس دوران، مقتولہ کے بچوں کے والد پر قتل کے شبہات رہے، جس سے طویل عرصے تک خاندان کو ذہنی اور سماجی دباؤ سہنا پڑا۔ بچوں کا کہنا ہے کہ اس کے والد ولن نہیں بلکہ مظلوم ہیں۔ سال 2024 میں، جدید ڈی این اے ٹیسٹنگ اور جینیاتی تحقیق کے ذریعے ملزم کی شناخت ہوئی۔ لیکن بدقسمتی سے، وہ 2004 میں کینسر سے انتقال کرچکا تھا۔ ناساؤ پولیس کمشنر پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ تھامس جینرازیو ظالم قاتل تھا جس نے تین بچوں سے ایک ماں چھین لی، اور یہ ناقابل معافی جرم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.