vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں تین سالہ بچوں کے لیے پری اسکول پروگرام میں بڑی توسیع کا اعلان

0

نیویارک کے میئر زوہران کوامے ممدانی نے شہر کے پانچوں بورو میں تین سالہ بچوں کے لیے پری اسکول پروگرام میں توسیع کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد نئی نشستیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اس اقدام کے تحت شہر کے چھپن زپ کوڈز میں سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ پروگرام کو حقیقی معنوں میں تمام خاندانوں تک پہنچایا جا سکے۔شہری انتظامیہ کے مطابق آئندہ ستمبر سے برونکس، اسٹیٹن آئی لینڈ، بروکلین، مین ہیٹن اور کوئنز کے مختلف علاقوں میں نئے مراکز قائم کیے جائیں گے جس سے زیادہ خاندانوں کو اپنے گھروں کے قریب بچوں کی ابتدائی تعلیم کی سہولت میسر آئے گی۔میئر ممدانی کا کہنا تھا کہ ماضی میں بہت سے خاندانوں کو اس پروگرام کے تحت دور دراز علاقوں میں نشستیں دی جاتی تھیں جس کے باعث انہیں نجی چائلڈ کیئر پر اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے تھے۔ ان کے مطابق اس توسیع کا مقصد شہر میں بڑھتی مہنگائی کے دوران خاندانوں کو حقیقی ریلیف فراہم کرنا اور ہر بچے کو ابتدائی تعلیم کے مساوی مواقع دینا ہے۔شہری حکام کے مطابق تین سالہ بچوں کے اس پروگرام میں نئی نشستوں کے لیے درخواست دینے والے خاندانوں کو فی الحال کوئی اضافی کارروائی کرنے کی ضرورت نہیں، جبکہ نئی سہولیات کی معلومات والدین کو اپریل دو ہزار چھبیس تک فراہم کر دی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.