vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران کے ساتھ جنگ کے بعد امریکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

0

ایران کے ساتھ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے بعد امریکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں اچانک اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے اور مختلف سیاسی خیالات رکھنے والے افراد بھی ایندھن کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

امریکی آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں پیٹرول کی اوسط قیمت تین اعشاریہ اڑتالیس ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے، جو ایک ماہ پہلے تقریباً دو اعشاریہ نوے ڈالر تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی اخراجات نے عالمی تیل کی منڈی کو متاثر کیا ہے جس کا براہ راست اثر امریکی صارفین پر پڑ رہا ہے۔آئیوا سمیت مختلف ریاستوں میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ان کے روزمرہ اخراجات پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ سیاسی وعدوں کے باوجود مہنگائی میں کمی نہیں آ سکی جبکہ کچھ شہری اس صورتحال کا ذمہ دار تیل کمپنیوں کے منافع کو قرار دے رہے ہیں۔دوسری جانب کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی کم ہوئی تو قیمتوں میں استحکام آ سکتا ہے، تاہم عوام کی بڑی تعداد کو خدشہ ہے کہ جنگی صورتحال طویل ہوئی تو پیٹرول اور تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس سے امریکی معیشت اور گھریلو بجٹ دونوں متاثر ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.