vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ میں روڈ حادثے میں معروف بزنس شخصیت کے بیٹے جاں بحق

0

امریکہ میں شالیمار ریسٹورنٹ سے وابستہ معروف بزنس شخصیت سیٹھ محمد لطیف کے چھوٹے بیٹے سیٹھ شاہد لطیف روڈ حادثے میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد کمیونٹی میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

حادثہ امریکا میں پیش آیا جس کے نتیجے میں سیٹھ شاہد لطیف جانبر نہ ہو سکے۔ مرحوم شالیمار ریسٹورنٹ کے مالک سیٹھ محمد لطیف کے صاحبزادے تھے اور کمیونٹی میں انہیں ایک خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا۔ان کے انتقال پر مختلف سماجی اور کاروباری حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے۔ کمیونٹی رہنماؤں نے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.