vosa.tv
Voice of South Asia!

چین کی شیامن یونیورسٹی میں 2026 کے لیے اسکالرشپس کا اعلان

0

چین کی معروف شیامن یونیورسٹی نے دو ہزار چھبیس کے تعلیمی سال کے لیے بین الاقوامی طلبہ کو بیچلرز، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ پروگرامز میں اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ اسکالرشپس میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں گی جن میں مکمل ٹیوشن فیس اور بعض طلبہ کے لیے ماہانہ وظیفہ بھی شامل ہوگا۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ماسٹرز پروگرام کے منتخب طلبہ کو ماہانہ تقریباً تین ہزار یوآن جبکہ ڈاکٹریٹ کے طلبہ کو ساڑھے تین ہزار یوآن تک وظیفہ دیا جا سکتا ہے۔ اسکالرشپ کی مدت بیچلرز پروگرام کے لیے چار سے پانچ سال، ماسٹرز کے لیے دو سے تین سال اور ڈاکٹریٹ کے لیے چار سال تک ہو سکتی ہے۔درخواست دینے والے امیدواروں کے لیے عمر اور تعلیمی اہلیت کی شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں۔ بیچلرز پروگرام کے لیے امیدوار کی عمر پچیس سال سے کم، ماسٹرز کے لیے چالیس سال سے کم اور ڈاکٹریٹ پروگرام کے لیے پینتالیس سال سے کم ہونی چاہیے۔یونیورسٹی کے مطابق دو ہزار چھبیس کی اسکالرشپس کے لیے درخواستیں یکم دسمبر دو ہزار پچیس سے دس اپریل دو ہزار چھبیس تک جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ حتمی نتائج کا اعلان عموماً جولائی کے وسط میں کیا جاتا ہے۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق منتخب طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم اور جدید تحقیق کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.