سعودی عرب کے شہر الخبر میں گرینڈ افطار پارٹی کا اہتمام
سعودی عرب کے شہر الخبر میں گرینڈ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی شہریوں سمیت پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے ملکر دعوت افطار کی رونقوں کو نا صرف دوبالا کیا اور رمضان المبارک کے حصول کو اللہ کی بڑی رحمت قرار دیا
سعودی عرب کے شہر الخبر میں معروف پاکستانی شخصیت انجینئر پرویز نوشاہی کی جانب سے منعقدہ گرینڈ افطار پارٹی میں سعودی کاروباری افراد سمیت پاکستانی انجینیئرز اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں اس موقعہ پر پاکستان کے معروف انجنیئر پرویز نوشاہی سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ اخوت اور سخاوت سمیت مسلمانوں کے درمیان یکجہتی کا مہینہ ہے جس میں اللہ کی رحمتیں چاروں جانب برستی ہیں اور مسلمان ان کو عبادات کے زریعے سمیٹتے ہیں افطار ڈنر میں پاک سعودی دوستی کے استحکام اور پائیداری سمیت دونوں ممالک کے امن اور سلامتی کے حوالے سے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا