نیو یارک: آغوش الخدمت یو ایس اے کا فنڈ ریزنگ ڈنر
نیو یارک میں آغوش الخدمت یو ایس اے کی جانب سے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمیونٹی کے افراد نے دل کھول کر عطیات دیے۔
امریکی شہر میں آغوش الخدمت یو ایس اے نے ایک شاندار فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد کیا، جس میں کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دیے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہواتقریب کی نظامت آغوش الخدمت یو ایس اے کے والیٹئیر وائس پریزیڈنٹ ناصر محمود نے کی، جنہوں نے ہر لمحے پروگرام کو نہایت شائستگی اور منظم انداز میں پیش کیا۔ پروگرام کے دوران شرکاء کو ادارے کے مشنز اور مقاصد کے بارے میں آگاہی دی گئی، تاکہ عطیات کا اصل مقصد واضح ہو۔ناصر محمود نے بتایا کہ یہ ایک آزاد غیر منافع بخش تنظیم ہے جو دنیا بھر میں، خاص طور پر پاکستان میں محروم اور محتاج افراد کی خدمت کرتی ہے۔فنڈ ریزنگ ڈنر کی مرکزی شخصیات میں پریزیڈنٹ محمود عالم اور فاؤنڈر ممبر شکور عالم شامل تھے، جنہوں نے تقریب میں شرکت کر کے ادارے کی کامیابی اور کمیونٹی کی خدمت کے لیے اپنی حوصلہ افزائی ظاہر کی۔شرکاء سے خطاب میں آغوش الخدمت یو ایس اے کے پریزیڈنٹ محمود عالم نے الخدمت فاونڈیشن پاکستان کی خدمات کو انسانی ہمدردی، قربانی اور شفافیت کی عملی مثال قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 35 سالوں میں یہ ادارہ پاکستان، فلسطین، ترکی اور دیگر عالمی خطوں میں ہنگامی حالات اور انسانی خدمت کے شعبوں میں نمایاں کام کر چکا ہے۔اس دوران محمود عالم نے آغوش الخدمت کی کارکردگی پر مبنی ایک ویڈیو بھی دکھائی جس میں تنطیم کی سرگرمیوں کو شرکاء کے سامنے پیش کیا گیاکیا گیا۔پروگرام کے اختتام پر شرکاء کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی، جس میں کمیونٹی کی فلاح و بہبود، ادارے کی ترقی، اور عطیہ کرنے والوں کے لیے برکت کی دعا کی گئی۔ تقریب میں شرکاء کی فعال شرکت اور دل کھول کر عطیات دینے کی روایت نے اس موقع کو یادگار بنا دیا۔