vosa.tv
Voice of South Asia!

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 13 خوارج ہلاک

0

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 13خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 مارچ کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کے پی میں  پانچ مختلف جھڑپوں کے دوران 13 دہشتگرد ہلاک کر دیئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 3 خوارج مارے گئے خیبر اور جنوبی وزیرستان میں بھی سکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو جہنم واصل کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے  مارے جانے والے دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.